عمران خان توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئےخصوصی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

عمران خان توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئےخصوصی لارجر ...
عمران خان توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئےخصوصی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توہین عدالت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف دی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 11 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسے کارروائی سے روکا جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی درخواست پر معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملہ بھجوایاتھا۔ آج (ہفتہ کو) عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر عمران خان اور الیکشن کمیشن کے تنازعہ پرجسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 11 ستمبر کو معاملے کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی دلائل کیلئے بلالیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...