روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الحمرا ء میں تقریب، فنکاروں کی شدید مذمت

روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الحمرا ء میں تقریب، فنکاروں کی شدید ...
روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الحمرا ء میں تقریب، فنکاروں کی شدید مذمت

  



لاہور(یو این پی)آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب اورلاہورآرٹس کونسل ،نیشنل کالج آف آرٹس ،لاہورکالج فاروومن،شاکرعلی میوزیم،کالج آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یونیورسٹی،لمز،جی سی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج فاروومن گلبرک،کواپراگیلری، زلفی آرٹ گیلری،اعجارآرٹ گیلری،روہتاسIIآرٹ گیلری ،یونیکورن آرٹ گیلری، نیرنگ آرٹ گیلری اورلاہورآرٹ گیلری کے زیراہتمام الحمرائادبی بیٹھک میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے نامور آرٹسٹوں میاں اعجاز الحسن، سردار آصف احمد علی، ڈاکٹر مسرت حسن ،غلام مصطفی،شاہدجلال،ملیحہ آغا، راحت نوید مسعود،منورمحی الدین ، ذوالفقار علی زلفی،شہلافاروق، رفعت ڈار، قددس مرزا، محمدجاوید اورمقبول احمد کے علاوہ دیگر اہم ارکان کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکائنے اظہار خیال کرتے ہوئے روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم، تشدد اور بربریت کی شدید مذمت کی اور اس بات پر غم وغصہ کا اظہار کیا کہ وہاں کے ریاستی اداروں کی سرپرستی میں مسلمان بچے ،خواتین،نوجوان،بوڑھوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے۔

مزید : تفریح


loading...