این اے 120 مسائل کی آماجگاہ،6 ماہ میں پل بنانے والے حلقے میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکے، یاسمین راشد

این اے 120 مسائل کی آماجگاہ،6 ماہ میں پل بنانے والے حلقے میں ایک ہسپتال نہیں ...
این اے 120 مسائل کی آماجگاہ،6 ماہ میں پل بنانے والے حلقے میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکے، یاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 120 مسائل کی آماجگاہ ہے،ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات میسرنہیں ،حلقے کے ہسپتال میں ایک ایک بستر پر 3،3 مریض زیرعلاج ہیں،تحریک انصا ف کی امیدوار نے انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے تمام گھروں میں معلوم کرلیں کہ پانی آتاہے یانہیں،این اے 120 کے لوگ پینے کاپانی خریدتے ہیں،یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ یہ حلقہ لاہورکادل ہے جس میں پرانی عمارتیں اورتاریخی ورثہ ہے، اگریہی علاقہ کسی اورملک میں ہوتاتواس کوسیاحت کامرکز بنادیاجاتا،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 6ماہ میں انڈرپاس اورپل بنالیتے ہیں توہسپتال کیوں نہیں بناسکے؟،حلقے میں ایک سرجیکل ٹاور پندرہ سال سے زیر تعمیر ہے، یاسمین راشدنے کہا کہ تحریک انصاف کا جلسہ این اے 120 سے باہر ہوا ہے ،اتنا بڑا جلسہ کرنے کی میری حیثیت نہیں،ہم الیکشن کمیشن کے قوانین پر عمل کر رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیاقانون صرف ہمارے لئے ہے حکمران کیلئے نہیں ،مریم نواز نے جو بیان دیا اس میں ان کاقصور نہیں، انہوں نے کہا کہ کل چودھری نثار نے بہت عجیب و غریب بیان دیا، انہوںنے مریم نوازکیلئے کہا کہ یہ بچے ہیں اورغیرسیاسی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...