چوہدری نثار اور شہباز شریف میں سرد جنگ جاری ہے: حامد میر

چوہدری نثار اور شہباز شریف میں سرد جنگ جاری ہے: حامد میر
چوہدری نثار اور شہباز شریف میں سرد جنگ جاری ہے: حامد میر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف جس دن کھڑے ہوگئے وہ پارٹی کے صدر بھی بن جائیں گے اور وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں، ان دنوں چوہدری نثار اور شہباز شریف میں سرد جنگ جاری ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس دن فیصلہ کرلیں گے کہ انہوں نے پارٹی کا صدر اور وزیر اعظم بننا ہے تو وہ بن سکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے بہت بڑی قربانی دینا ہوگی۔ ان کی قربانی یہ ہوگی کہ انہیں کھڑا ہونا پڑے گا اور شاید اپنے بڑے بھائی کی کسی بات سے اختلاف بھی کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے آج تک اپنے بڑے بھائی کی عزت اور وقار کا خیال کیا ہے۔

حامد میر نے کہا کہ جمعہ کو کچھ وزرا اور ایم این ایز کی میٹنگ ہوئی ہے، ن لیگ میں ایک بے چین گروپ پیدا ہوگیا ہے جو چوہدری نثار کو اپنا لیڈر ماننے کو تیار نہیں ہے، وہ کہتا ہے کہ اگر شہباز شریف ان کے آگے کھڑے ہو جائیں تو پارٹی بھی بچے گی اور سسٹم بھی بچے گا۔ ایک چیز جس پر کسی کا دھیان نہیں جا رہا وہ یہ ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کے درمیان سرد جنگ شروع ہو چکی ہے، چوہدری نثار نے دو مرتبہ نواز شریف کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا تو شہباز شریف نے اس بات پر ان کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...