جان و مال کی حفاظت کے لئے ان دو سورتوں کی تلاوت کیجئے

جان و مال کی حفاظت کے لئے ان دو سورتوں کی تلاوت کیجئے
جان و مال کی حفاظت کے لئے ان دو سورتوں کی تلاوت کیجئے

  



پیر ابو نعمان رضوی

قرآن مجید نے میں اللہ کریم نے کھلے الفاظ میں انسان کو خبردار کیا ہے کہ شیطان تمہارے لیے ایک خطرہ ہے۔ جو اس بات پر بضد ہوا ہے کہ مسلمانوں کو قرآن مجید کو سمجھنے نہ دیا جائے ۔ وہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ دلوں میں شکوک پیداکرکےراہِ ہدایت سے بھٹکادیا جائے کیونکہقرآن ہی وہ آخری چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لیے دی ہے۔ لیکن شیطان کی کوشش یہ رہتی ہے کہ انسان یہیں سے ہدایت نہ پا سکے۔یہی وجہ ہے کہ جو مسلمان روزانہ قرآن مجید کو پڑھتے اور اس کو سمجھتے ہیں شیطان کے دل پر وزن پڑتا ہے اور وہ اس گھراور جگہ سے بھاگ اٹھتا ہے جہاں تلاوت کلام پاک ہوتی ہے ۔

قرآن کریم کی ایک ایک آیت اور ایک ایک لفظ نور ہدایت اور شیطان کے لئے تازیانہ ہے ۔جو مسلمان روزانہ باآواز بلندمعوذتین یعنی سورہ الناس اور سورہ الفلق کی تلاوت کرتا ہے اسکے اہل خانہ ،گھر ،کاروبار شیطان ا ور اسکے چیلوں سے محفوظ رہتے ہیں۔تعوذ حفاظت کی دعاہے۔معوذتین کا جب نزول ہوا تو اس وقت رسول خدا ﷺ کے خلاف قریش مکہ نے دشمنی کی انتہا کردی اور آپﷺ کو بے پناہ تکالیف پہنچاتے تھے۔آپﷺ پر جادو بھی کیا گیا ۔اللہ کریم نے اپنے محبوب کی حفاظت کے لئے یہ دو سورتیں نازل فرمائیں ۔سرکار دوعالم ﷺ نے صحابہ کرام ؓ کو بھی معوذتین کی تلاوت کا حکم فرمایا تھا تاکہ وہ شیطان اور کفار مکہ کی جانب سے کی جانے والی شرارتوں سے محفوظ رہ سکیں۔عاملیں اور علماءحضرات معوذتین کے تعویذات بھی بناتے اور نقش بھی لکھتے ہیں جنہیں گھر یا دفتر میں رکھنا باعث رحمت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید : روشن کرنیں


loading...