”شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوت مل گئے“ اہم ترین ممالک نے جے آئی ٹی کے خطوط کے جواب میں ثبوت فراہم کر دئیے، یہ کون سے ثبوت ہیں اور کن ممالک نے فراہم کئے؟ نواز شریف کو نااہلی کے بعد اب تک کا زوردار جھٹکا لگ گیا

”شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوت مل گئے“ اہم ترین ممالک نے جے آئی ٹی کے خطوط کے ...
”شریف خاندان کیخلاف مزید ثبوت مل گئے“ اہم ترین ممالک نے جے آئی ٹی کے خطوط کے جواب میں ثبوت فراہم کر دئیے، یہ کون سے ثبوت ہیں اور کن ممالک نے فراہم کئے؟ نواز شریف کو نااہلی کے بعد اب تک کا زوردار جھٹکا لگ گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کا معاملہ جاری ہے اور اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے مختلف ممالک کو لکھے گئے مراسلات کے جواب اور ثبوت بھی موصول ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ نے اس حوالے سے معلومات لینے کیلئے رپورٹر سے رابطہ کیا جس نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”جو ریفرنسز موصول ہوئے ہیں ان کیساتھ تحقیقاتی رپورٹس بھی نتھی کی گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ جے آئی ٹی نے 6 ممالک کو 21 مراسلات بھیجے تھے جن میں سے 4 کے جواب پہلے ہی آ چکے تھے لیکن اب 17 مراسلات کے جواب بھی موصول ہو گئے ہیں جو مختلف ممالک کی جانب سے بھیجے گئے ہیں اور ان میں کئی اہم ثبوت موجود ہیں۔ نیب کے تحقیقاتی افسر کا دعویٰ ہے کہ 2 ثبوت سوئٹزرلینڈ سے آ چکے ہیں جن میں سے ایک اسحاق ڈار سے متعلق اور ایک شریف فیملی سے متعلق ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ لکسمبرگ کے پراسیکیوٹر جنرل نے بھی جواب دیا ہے اور اس کیساتھ ساتھ دبئی کی حکومت کو 7 مراسلات لکھے گئے تھے جن میں سے چار کے جوابات آ چکے ہیں جبکہ تین مراسلات کے جواب حاصل کرنے کیلئے دبئی حکومت کو یاددہانی خطو لکھے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی، افغان طالبان بھی میدان میں آگئے

کچھ معلومات برطانوی حکومت کی جانب سے بھی موصول ہوئی ہیں جو ایوین فیلڈ فلیٹس کے حوالے سے ہیں جبکہ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ وہ شریف فیملی کی برطانیہ میں موجود پراپرٹیز کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور جیسے جیسے یہ تحقیقات آگے بڑھیں گے تو وہ تمام معلومات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ورجن آئی لینڈ سے بھی کچھ چیزیں موصول ہوئی ہیں تو کل ملا کر 17 مراسلات لکھے گئے تھے جن کے جواب اور ثبوت موصول ہوئے ہیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : اسلام آباد


loading...