سرگودھا ضلع کچہری میں مشتعل وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو کمرے میں بندکردیا

سرگودھا ضلع کچہری میں مشتعل وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو کمرے میں بندکردیا

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا ضلع کچہری میں مشتعل وکلا نے خاتون اسسٹنٹ کمشنرکو کمرے میں بندکردیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم ملک نے اراضی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جس پر مدعی کے وکلاءآپے سے باہرہو گئے اسسٹنٹ کمشنر کے کمرے میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں کمرے میں بند کردیا، اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی اور پولیس نے تالے توڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو بازیاب کرا لیا، اس موقع پر خاتون اے سی ڈاکٹرانعم ملک نے کہا کہ وکلا مرضی کا کام کرانے کیلئے دباو ڈال رہے تھے،میرے  انکار پر وکلا نےہراساں کیا۔

مزید : سرگودھا


loading...