پی ٹی آئی کو گلف میں مضبوط بنانے کے لئے پی ٹی آئی گلف کے جنرل سیکرٹری کی قائدین سے ملاقاتیں

پی ٹی آئی کو گلف میں مضبوط بنانے کے لئے پی ٹی آئی گلف کے جنرل سیکرٹری کی ...
پی ٹی آئی کو گلف میں مضبوط بنانے کے لئے پی ٹی آئی گلف کے جنرل سیکرٹری کی قائدین سے ملاقاتیں

  



دبئی(عطیہ مصطفی سے )پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرگلف کے جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی خان کی پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری،چیف آرگنائزر ظفرانور و سیکرٹری اطلاعات سردارامتیاز سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی اور دیگرباہمی امورپرگفتگوکی گئی۔اووسیز میں پارٹی کی تنظیم سازی پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کامنشور عام پبلک تک پہنچانےکا اتفاق ہوا،اس موقع پر راجہ راشد علی خان نے بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کو یواےای آنے کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کرتے ھوئے کہا کہ این اے 120کے الیکشن کے بعد حتمی پروگرام بناوں گا کہ کب یواےای اور دیگر گلف ممالک کادورہ کرنا مناسب ہوگا۔گفتگو کے دوران راجہ راشد علی خان نے کہا کہ پورے گلف اور خاص کر یواےای کےاندر پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ھوئی ھے خاص کر نوجوان پی ٹی آئی میں شامل ھو رھے ہیں پانامہ کے بعد لوگوں کے لیے امید کی آخری کرن پی ٹی آئی ہی ھے۔بیرسٹرسلطان محمود چوھدری نےگلف کے اندر پارٹی کو منظم کرنے راجہ راشد علی خان کے کام کو سراہتے ھوئے کہاکہ ابھی مزید محنت اور لگن سے کام کرناھوگا۔اوورسیزمیں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرلی جائے گی اوراووسیز میں بسنے والے نوجوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں بیرسٹر سطان محمود چوھدری نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دن تھوڑےرہ گئے ہیں دھاندلی سے بننے والی حکومت اپنی مدت کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گی۔

مزید : عرب دنیا


loading...