نئے آئی فون کا نام بھی بدلا جا رہا ہے، اس کا نام آئی فون 8 نہیں ہو گا بلکہ۔۔۔ آئی فون کے چاہنے والوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

نئے آئی فون کا نام بھی بدلا جا رہا ہے، اس کا نام آئی فون 8 نہیں ہو گا بلکہ۔۔۔ ...
نئے آئی فون کا نام بھی بدلا جا رہا ہے، اس کا نام آئی فون 8 نہیں ہو گا بلکہ۔۔۔ آئی فون کے چاہنے والوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایپل کے نئے آئی فون کی تقریب رونمائی 12 ستمبر کو ہونی ہے اور پوری دنیا کے آئی فون کے شائقین بے صبری سے اس کے انتظار میں ہیں۔

نیا فون سامنے آنے سے پہلے ہی اس کے بارے میں بہت سی افواہیں اور چند صحیح معلومات سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہو گئی تھیں اور اگر یہ کہا جائے کہ اب سب کو ہی یہ معلوم ہو چکا ہے کہ اس کا ڈیزائن کیسا ہو گا اور اس میں کیا خصوصیات ہوں گی مگر اس کے باوجود 12 ستمبر کو کوئی سرپرائز بھی مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

سب کا خیال ہے کہ آئی فون کی سالگرہ کے موقع پر متعارف کرائے جانے والے اس فون کا نام آئی فون 8 ہو گا لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے بلکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے اور اس مرتبہ آئی فون کا نام بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ ۔

ٹیکنالوجی کی ایک معروف ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیدرلینڈز میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنی نے انہیں ایک باکس بھیجا ہے جس کی ساخت بالکل اس باکس کی طرح ہے جس میں آئی فون پیک ہوتا ہے لیکن حیران کن طور پر اس باکس پر آئی فون 8 نہیں بلکہ ”آئی فون X“ لکھا ہے۔

اگرچہ اس ویب سائٹ نے باکس فراہم کرنے والی کمپنی کا نام نہیں بتایا، مگر ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی نیدرلینڈز میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور نئے آئی فون کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فروخت بھی شروع کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی، افغان طالبان بھی میدان میں آگئے

اگر یہ واقعی سچ ہے تو رومن میں X کا مطلب 10 ہوتا ہے اور یہی ایپل کے آئی فون کی سالگرہ کی تاریخ بھی ہے۔ مختلف موبائل فونز سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے والا ٹوئٹر صارف ”ایوان بلاس“ بھی اس بات کی تصدیق کرتا نظر آ رہا ہے جس کے مطابق 12 نئے آئی فون کو آئی فون X کہا جائے گا، یہ 12 ستمبر کو متعارف ہو گا اور 15 ستمبر کو ایڈوانس بکنگ شروع ہو گی جبکہ 22 ستمبر کو یہ پوری دنیا میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...