ایکسپو سنٹر لاہور میں ”فرسٹ اینول اوبور ڈائریکٹ بائنگ ٹریڈ فیئر“کے نام سے چینی اشیا کی نمائش جاری

ایکسپو سنٹر لاہور میں ”فرسٹ اینول اوبور ڈائریکٹ بائنگ ٹریڈ فیئر“کے نام سے ...
ایکسپو سنٹر لاہور میں ”فرسٹ اینول اوبور ڈائریکٹ بائنگ ٹریڈ فیئر“کے نام سے چینی اشیا کی نمائش جاری

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں جن کے ثمرات پاکستانی عوام کو بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں اور پاکستانی مارکیٹوں میں چین کی بنائی ہوئی بیشتر مصنوعات بھی سستے داموں میں آنے لگی ہیں ۔اسی سلسلے میں ایکسپو سنٹر لاہور میں ’فرسٹ انیول اوبور ڈائریکٹ بائنگ ٹریڈ فیئر‘کے نام سے ایک نمائش منعقد ہو گئی ہے جس میں چین کی 80کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے رکھی ہیں ۔ان اشیا میں عام لوگوں کی بنیادی ضروریات سے لے کر گاڑیوں تک بہت سی چیزیں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جن کی ضرورت مارکیٹ میں موجود ہے ۔ان اشیا کو پاکستانی لوگ براہ راست خرید سکتے ہیں ۔نمائش میں موجود چینی کاروباری حضرات نے ”ڈیلی پاکستان “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پاکستان میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر کے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے کیونکہ یہ کاروباری حضرات کے لیے بہت ہی دلکش مارکیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کی مصنوعات کو بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور وہ اپنی اشیا کو پاکستان میں پروموٹ کر کے بہت خوش ہوئے ہیں ۔چینی لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کا نہ صرف پاکستانی لوگوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا بلکہ پاکستان کی حکومت نے بھی سیکیورٹی فراہم کی اور کاروباری معاملات میں آسانیاں پیدا کیں ۔

مزید خبریں :پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، چینی کمپنی نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کار متعارف کرادی

ویڈ یو دیکھیں

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...