دبئی کے حکمران نے نوجوان لڑکا لڑکی کی شادی کروادی، اس جیسی شادی دنیا کی تاریخ میں آج تک کبھی نہ ہوئی تھی کیونکہ اس میں۔۔۔

دبئی کے حکمران نے نوجوان لڑکا لڑکی کی شادی کروادی، اس جیسی شادی دنیا کی تاریخ ...
دبئی کے حکمران نے نوجوان لڑکا لڑکی کی شادی کروادی، اس جیسی شادی دنیا کی تاریخ میں آج تک کبھی نہ ہوئی تھی کیونکہ اس میں۔۔۔

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوں جوں دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے ویسے ہی روبوٹ بھی اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں، کئی انسان مل کر جو کام نہیں کرپاتے یہ روبوٹ اسے آسانی سے مکمل کردیتے ہیں، لیکن کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایک ایسا وقت بھی آئے گا جب یہ شادیوں کے انتظامات بھی کرنے لگیں گے۔

جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، دبئی میں ایسی ہی ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں روبوٹ بھی شریک تھا اور شادی کے شرکا کے درمیان رابطہ کار کا کام کرتا رہا۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ایک ایسی شادی میں شرکت کی ہے جس میں روبوٹ بطور رابطہ کار موجود تھا۔

ایک ہال میں دولہا دلہن اور شیخ راشد کی ٹیم کے دیگر افراد موجود تھے جبکہ دبئی کی عدالت کا ایک جج اور دولہا دلہن کے خاندان کے دیگر افراد دوسری اور تیسری جگہ پر موجود تھے، اس دوران نئے جوڑے کا نکاح پڑھایا گیا جس میں تمام لوگوں نے اس روبوٹ کی ویڈیو  فراہم کردہ لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : عرب دنیا


loading...