انجمن کی بیٹی نے بیوٹی سیلون کھول لیا

انجمن کی بیٹی نے بیوٹی سیلون کھول لیا
انجمن کی بیٹی نے بیوٹی سیلون کھول لیا

  



لاہور(یوا ین پی)ماضی کی معروف فلمی ہیر وئن انجمن نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کوبیوٹی سیلون کھول دیا۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ انجمن کی بیٹی ایمان فاطمہ نے بیوٹیشن کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔اداکارہ نے اپنی بیٹی کی خواہش کی تکمیل کے لئے ائیرپورٹ روڈپرواقع ڈیوائن گارڈن کے مین کمرشل پلازہ میں شانداربیوٹی سیلون قائم کیاہے جس میں چھ لڑکیوں کاسٹاف بھی کام کررہاہے۔بیوٹی پارلرکی افتتاحی تقریب میں مختلف خواتین نے شرکت کی تاہم تقریب میں شوبزسے وابستہ فنکاروں کومدعونہیں کیا گیا تھا۔ بتایاگیاہے کہ ایمان فاطمہ کے بیوٹی پارلر کو خواتین کی طرف سے اچھاریسپانس مل رہاہے۔یہ بھی معلوم ہواہے کہ فلمسٹارانجمن بھی کھبی کھباربیوٹی کاچکرلگاتی ہیں اوراپنی جاننے والی خواتین کومدعوکرتی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...