آزادی کپ سیریز کے 500 کے بعد اڑھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے

آزادی کپ سیریز کے 500 کے بعد اڑھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے
آزادی کپ سیریز کے 500 کے بعد اڑھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے

  



لاہور(یوا ین پی)آزادی کپ سیریز کے 500 کے بعد ڈھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے۔ بینک آف پنجاب نے آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے چھٹی منسوخ کرد ی۔بینک آف پنجاب کا اسٹاف پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے چھٹی نہیں کرے گا، انتظامیہ کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقررہ شاخوں سے شائقین کو ٹکٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق 500 روپے والی تمام ٹکٹیں فروخت جبکہ ڈھائی ہزار روپے والی ٹکٹس کا محدود اسٹاک موجود ہے،4 اور6 ہزار والی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، 8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بھی شائقین کی بڑی تعداد 500 روپے والی ٹکٹ خریدنے کیلئے بینکوں کے باہر جمع ہوگئی لیکن کسی کی دال نہ گلی۔ شائقین نے احتجاج بھی کیا۔مہنگی ٹکٹ حاصل کرنے والے نوجوان بھی بھنگڑے ڈال کر اپنی کامیابی کا جشن مناتے نظر آئے جب کہ سستے ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والوں کا کہنا تھا کہ ایک عرصے بعد میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد ہورہی ہے، ہر کوئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی،بڑا موقع ضرورہے لیکن اس کیلئے بڑی رقم کہاں سے لائیں،1،2برانچز میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس سے بھی مدد لینا پڑی۔

مزید : کھیل


loading...