کلثوم نواز لندن کے کیفے میں خاندانی افراد کے ساتھ کھانا کھا یا

کلثوم نواز لندن کے کیفے میں خاندانی افراد کے ساتھ کھانا کھا یا
کلثوم نواز لندن کے کیفے میں خاندانی افراد کے ساتھ کھانا کھا یا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہی ہیں اور انہوں نے لندن کے کیفے میں کھانا بھی کھا یا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ گلے کے کامیاب آپریشن کے بعد بیگم کلثوم نواز اب تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں جس پر ان کے بچوں سمیت پورا خاندان خوش ہے۔ بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاندانی افراد کے ساتھ لندن کے ایک کیفے میں کھانا بھی کھایا ۔اس سے قبل عید کے موقع پر نوازشریف کے پوتے زید حسین نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم آپریشن کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ دادی کلثوم نواز کی صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اور سب کو عید مبارک۔

مزید خبریں :روہنگیاں مسلمانوں پر تشدد ،میانمار کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج

مزید : قومی


loading...