انصار الشریعہ کا تعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں ،اس جماعت کے 7لڑکوں کا تعلق کراچی سے ہے :ڈی جی رینجرز سندھ

انصار الشریعہ کا تعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں ،اس جماعت کے 7لڑکوں کا تعلق کراچی ...
انصار الشریعہ کا تعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں ،اس جماعت کے 7لڑکوں کا تعلق کراچی سے ہے :ڈی جی رینجرز سندھ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ انصار الشریعہ کا تعلق کسی ایک جامعہ سے نہیں ،مختلف تعلیمی اداروں سے تھا ،انصار الشریعہ کے 7لڑکے کراچی سے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصار الشریعہ کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے اس سے متعلق معلومات ابھی شیئر نہیں کر سکتے ،آپریشن مکمل ہو گا تو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ انصار الشریعہ کی پوری توجہ پولیس پر تھی اور یہ جماعت صرف کراچی تک محدود تھی ۔ڈی جی رینجرز نے بتا یا کہ انصار الشریعہ میں پڑھے لکھے لوگ تھے ،اس گروپ میں 3لڑکے ایسے ہیں جنہوں نے اپلائیڈ فزکس میں ماسٹر ز کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو غورکرنا چاہیے نوجوان کیوں ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں ،والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں ۔

مزید خبریں :انصارالشریعہ کے خلاف بھرپورآپریشن جاری،دستیاب معلومات شیئر نہیں کر سکتے، ڈی جی رینجرز

مزید : کراچی


loading...