’ناک کی سرجری کے دوران ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے میری ’مردانہ طاقت‘ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘

’ناک کی سرجری کے دوران ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے میری ’مردانہ طاقت‘ میں کئی ...
’ناک کی سرجری کے دوران ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے میری ’مردانہ طاقت‘ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘

  



بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک) مردانہ طاقت میں اضافے کےلئے لوگ نجانے کیا کیا پاپڑ بیلتے ہیں لیکن سربیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ مسئلہ بیٹھے بٹھائے حل ہو گیا، بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ طاقت اتنی بڑھ گئی اب وہ اسے کم کروانے کے لئے ڈاکٹروں کے پاس چکر لگا رہا ہے۔

ویب سائٹ news.com.au کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ رئیلٹی ٹی وی سٹار نوین سیگانووک پلاسٹک سرجری کے بہت شوقین ہیں ۔ وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں کے چار آپریشن پہلے ہی کروا چکے ہیں اور تازہ ترین آپریشن کے لئے ایران گئے تھے۔ نوین کا کہنا ہے کہ ان کی ناک ذرا خمدار تھی جسے سیدھی کروانے کے لئے انہوں نے ایک ایرانی ڈاکٹر سے پلاسٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن تو ان کی ناک کا کیا گیا لیکن اثر ان کی مردانہ طاقت پر ہو گیا۔ یہ بات ہے تو بہت حیرتناک لیکن نوین کی بات پر یقین کرنا ہی پڑے گا کیونکہ وہ اس عجیب و غریب واقعے کی وجہ سے گزشتہ پانچ دن سے ہسپتال میں پڑا ہے۔

”یہ کوئی معمولی لڑکی نہیں ہے بلکہ 8مردوں کے ساتھ یہ شرمناک کام کر کے فرار ہو گئی “ تھائی لینڈ کی پوری پولیس اس لڑکی کو تلاش کرنے میں لگ گئی کیونکہ۔۔۔

اس کا کہنا ہے کہ ناک کے آپریشن کے دوران ہی اسے محسوس ہو گیا تھا کہ اس کے مخصوص اعضاءمیں غیر معمولی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ کچھ وقت بعد اس کی جنسی تحریک عروج کو پہنچ چکی تھی، لیکن پریشانی کی بات یہ ہوئی کہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اس صورتحال میں ذرا کمی واقع نہ ہوئی۔ اب تو نوین کو بہت فکر ہونے لگی کیونکہ اسے مسلسل تحریک کی وجہ سے درد کابھی سامنا تھا اور وہ اس کیفیت سے نجات پانے کے لئے بے چین تھا۔ بدقسمتی سے اس کا یہ مسئلہ کسی طور حل نہ ہوا اور بالآخر اسے اسی حالت میں سربیا لوٹنا پڑا۔

سربیا کے ایک ہسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔ اگرچہ اس کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے تا ہم وقفے وقفے سے اس کے جسم میں پھر سے سخت جنسی تحریک پیدا ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کے دوران کوئی عصبی رگ متاثر ہو گئی تھی۔ چونکہ جنسی اعضاءکو خون کی فراہمی میں عصبی نظا م بنیادی اہمیت کا حامل ہے لہٰذا اس میں گڑبڑ جنسی نظام میں بھی بھاری گڑبڑی کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کی کیفیت کو priapism نامی جنسی مسئلے کے طور پر شناخت کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...