7 ماہ کی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے چیک اپ کیلئے بچے کا منہ کھولا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ اپنا منہ بھی حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ گیا، یہ منظر پہلے نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

7 ماہ کی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے چیک اپ کیلئے ...
7 ماہ کی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے چیک اپ کیلئے بچے کا منہ کھولا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی کہ اپنا منہ بھی حیرت کے مارے کھلا کا کھلا رہ گیا، یہ منظر پہلے نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک)ننھے بچوں کے دانت دیر سے نکلنے کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا لیکن یہ بات کبھی نہیں سنی ہو گی کہ کسی بچے کے دانت وقت سے پہلے ہی نکل آئے۔ یہ دلچسپ و عجیب واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، جہاں قبل ازوقت جنم لینے ایک بچے کے دانت بھی قبل ازوقت نکل آئے، یعنی پیدا ہوا تو منہ میں دانت بھی چمک رہے تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ بات ناقابل یقین تھی کہ اس بچے کی پیدائش کے وقت ہی اس کے منہ میں دانت موجود تھے، تاہم گزشتہ ماہ کئے جانے والے آپریشن میں اس کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔

’سکول پرنسپل کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘ لاہور کے مہنگے ترین سکول میں پڑھانے والی اُستانی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کو بے حد دکھ ہوگا
دانت نکالنے کے لئے بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر میت رماتری نے بتایا کہ یہ آپریشن دو مراحل میں کیاگیا۔ پہلے مرحلے میں چار دانت نکالے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی تین دانت بھی نکال دئیے گئے۔ ڈاکٹر رماتری کا کہنا تھا کہ بعض اوقات نومولود بچوں میں دانتوں کے سرے مسوڑھوں کے باہر نظر آتے ہیں، لیکن ان کی مزید بڑھوتری نہیں ہوتی، البتہ اس کیس میں بچے کے دانت پوری طرح مسوڑھوں سے باہر نظر آرہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کے دانت نکالنا ضروری تھا کیونکہ یہ زیادہ مضبوط نہیں تھے اور اگر ان میں سے کوئی ٹوٹ جاتاتو بچے کی سانس کی نالی میں داخل ہوسکتاتھا، جو اس کی جان کیلئے خطرہ بن سکتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -