اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم ساز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم ساز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے فلم ساز بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

  



ممبئی (این این آئی)ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی پہلی پروڈکشن فلم ’پہونا ٗدا لٹل وزیٹرز ‘ کو شائقین نے خوب پسند کیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اب فلم ساز بننا چاہتی ہیں۔

بالی ووڈاداکارہ ریچاچڈھا نے پیا گھر سدھارنے کی تیاری پکڑلی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی پہلی پروڈکشن فلم دکھائی گئی،جسے لوگوں نے خوب سراہا۔تاہم اس موقع پر پرینکا چوپڑا کا کہناتھا کہ فلم کی پذیرائی دیکھ کر میں کہہ سکتی ہوں کہ یہی وجہ ہے کہ میں فلم سازی کی طرف آنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی پروڈکشن فلم کی شوٹنگ کے دوران ہدایتکار (پاکھی اے تیریوالا )کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیااور انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی بھی کی۔

مزید : تفریح


loading...