میکسیکو میں تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ اور پھر اس کے بعد آسمان پر کیا منظر نمودار ہوا؟ دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

میکسیکو میں تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ اور پھر اس کے بعد آسمان پر کیا منظر ...
میکسیکو میں تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ اور پھر اس کے بعد آسمان پر کیا منظر نمودار ہوا؟ دیکھ کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو میں آنے والے زلزلے نے ایسی تباہی برپا کی ہے کہ جس کی مثال تاریخ میں کم ہی دیکھی گئی ہو گی۔ یہ میکسیکو کی تاریخ کا طاقتور ترین زلزلہ تھا، جو اس وقت آیا جب دوسری جانب کریبین سمندر میں طوفان ارماجزائر غرب الہند پر تباہی برپا کررہا تھا۔ اگرچہ اس زلزلے کی اپنی تباہی ہی کچھ کم نہیں تھی کہ اس دوران میکسیکو کے آسمان پر کچھ ایسا پراسرار معاملہ دیکھا گیا کہ جس نے لوگوں کو اور بھی خوفزدہ کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرحد پر کس ملک نے اپنے ہزاروں فوجی پہنچادئیے؟ اب کسی بھی لمحے جنگ کا آغاز کیونکہ۔۔۔
سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جو زلزلے کے چند لمحے بعد بنائی گئیں۔ ان میں میکسیکو سٹی کے آسمان کو نیلے اور سبز رنگ کی روشنیوں سے چمکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ روشنیاں عین اس وقت نمودار ہوئیں جب زمین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز رہی تھی۔ اس معمے نے لوگوں میں خوف ہراس کی لہر دوڑا دی ہے۔ طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، اور یہ بات مزید خوف کا سبب بن رہی ہے کہ تاحال ان پراسرار روشنیوں کی اصل حقیقت کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

ویڈیو دیکھیں: