دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہی ،جب ملک ترقی کر رہا ہونواز شریف کو نکا ل دیا جاتا ہے:مریم نواز

دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہی ،جب ملک ترقی کر رہا ہونواز شریف کو ...
دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہی ،جب ملک ترقی کر رہا ہونواز شریف کو نکا ل دیا جاتا ہے:مریم نواز

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کاکہنا تھا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے نواز شریف کو نکا ل دیا جاتا ہے ،دنیا بھی پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہی تھی۔

نوازشریف کے خلاف فیصلہ تسلیم تو کر لیا مگر اس سے اتفاق نہیں کرتے ، ادارے اپنی حدود میں کام کریں:ایازصادق

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکا لاہور میں حلقہ این اے 120 میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجر بھائیوں کی عدالت میں نواز شریف کی ریوئیوپیٹیشن لے کر آئی ہو ں ،17ستمبر کوشیر ہی جتیے گا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ سیاست سے دور رکھنے کی سازشیں ہوتی رہی ہیں ،آپ ان کو منتخب کرتے ہیں سازشی لوگ ان کو حکومت سے باہر کر دیتے ہیں۔سازشیں کرنے والے یہ لوگ نہیں سمجھ رہے کہ پاکستان بدل رہا ہے اب وہ ان کی باتوں میں نہیں آئے گے۔نواز شریف کی حکومت سے قبل پاکستان دہشت گردی تھی، لوڈ شیڈنگ تھی ،کاروباری مراکز بند تھے ،سی این جی سٹیشنز پر لمبی ،لمبی قطاریں ہوتی تھی،مگر اب ایسا نہیں ہورہا ۔دنیا بھی پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہی ہے جب ا ن کو نااہل کیا گیا توسٹاک ایکسچینج بھی نیچے گر گئی تھی۔اس موقع پر مریم نواز نے تاجر برادری کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : لاہور


loading...