وہاڑی میں مزدورں کے درمیاں وزن اٹھاکر چلنے کا انوکھا مقابلہ

وہاڑی میں مزدورں کے درمیاں وزن اٹھاکر چلنے کا انوکھا مقابلہ
وہاڑی میں مزدورں کے درمیاں وزن اٹھاکر چلنے کا انوکھا مقابلہ

  



وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وہاڑی میں مزدورں کے درمیان ڈیڑھ من وزن اٹھا کر چلنے کا انوکھا مقابلہ کیا ،جس میں غلام حیدر نے سب سے کم وقت فاصلہ کرکے مقابلہ جیت لیا۔

فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے اتناناراض تھا کہ غصے میں اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے: سنی دیول کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں انجمن آڑھتیاں کے زیر انتظام مزدورں کے وزن اٹھانے کا مقابلے میں جنوبی پنجاب نے محنت کشوں نے بھر پور حصہ لیا۔مقابلے میں مزدور کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ ڈیڑھ من کی بوری اٹھا کر طے کرنا تھا ،مقابلے کے آغازہی سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد پورے راستے میں موجود تھی جو مقابلے میں شرکت کرنے والوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھے ۔مقابلہ غلام حید رنامی محنت کش نے جیت لیا جب کہ مہمان خصوصی نے جیتنے والے مزدور کو انعامات سے بھی نوازا۔

مزید : وہاڑی