کراچی کے ساحل میں پکنک پر آئے 12افرادڈوب گئے،تمام افراد کی لاشیں نکا ل لی گئیں ،ہلاک ہونے والے افراد میں 2خواتین بھی شامل

کراچی کے ساحل میں پکنک پر آئے 12افرادڈوب گئے،تمام افراد کی لاشیں نکا ل لی گئیں ...
کراچی کے ساحل میں پکنک پر آئے 12افرادڈوب گئے،تمام افراد کی لاشیں نکا ل لی گئیں ،ہلاک ہونے والے افراد میں 2خواتین بھی شامل

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں ہاکس بے پر پکنک پر آئے 12افراد سمندر کی ڈوب گئے ، تمام ا فراد کی لاشیں نکال لی  گئیں،افسوسناک سانحے مٰیں دو خواتین بھی ہلاک ہو ئی ہیں ۔

زائرہ محنتی ،ذہین اور جلد سیکھنے والی اداکارہ ہے :عامر خان

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہاکس بے کے سمندر میں پکنک پر آئے بارہ افراد ڈوب گئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاں موجود افراد سمندر میں نہا رہے تھے کہ سمندر کی ایک تیز لہر نے ان کو بہا کر لے گئی جن کو بچانے کے لئے باقی افراد بھی ان کے پیچھے گئے تو وہ بھی اس میں ڈوب گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر وہاں لائف گارڈز ہوتے ہیں لیکن اس واقعے کے رونما ہونے ہونے کے وقت وہاں کوئی لائف گارڈ تھا کہ نہیں ۔ہاکس بے کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ اس کی گہرائی مختلف ہے کہیں زیادہ ہے کہیں کم اور کہیں پھسلن بھی ہے۔گرمیوں کے دنوں میں وہاں نہانے پر پابندی ہوتی ہے لیکن چونکہ اب چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں تو پابندی بھی نہیں ہے کیونکہ عام دنوں میں وہاں اتنا رش نہیں ہوتا۔

مزید : کراچی


loading...