عامر لیاقت کو میانمار میں امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا

عامر لیاقت کو میانمار میں امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا
عامر لیاقت کو میانمار میں امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کو میانمار میں امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی بول نیوز کا کہناہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرعامر لیاقت میانمار پہنچ چکے تھےاور انہوں نے امیگریشن حکام کی جانب سے گرفتاری کا پیغام ویڈیو کے ذریعے دیا تھا تاہم اب ان سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کے ہمراہ وقار ذکاء بھی ہیں اور دونو ں نے اکھٹے ہی میانمار جانے کا اعلان کیا تھا اور اکھٹے روانہ ہوئے تھے۔تاہم وقار ذکاء کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آ سکیں ہیں۔
بنکاک پہنچنے پر وقار ذکاءنے ویڈیو پیغام جاری کیا  تھاجس میں ان کا کہناتھا کہ ہم بنکاک پہنچ چکے ہیں اور یہاں سے ہمارا ینگون کا سفر شروع ہو گا ،لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں آگے جانے میں مسائل پیش آئیں گے کیونکہ میانمار ہمیں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کو دکھانے سے روکے گا ۔

مزید :

قومی -