شاہد خاقان عباسی کا مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ،ایف 16میں فلائنگ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

شاہد خاقان عباسی کا مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ،ایف 16میں فلائنگ کرنے والے ...
شاہد خاقان عباسی کا مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ،ایف 16میں فلائنگ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

  



سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف ایئر بیس سرگودھا کے دورہ کے دوران ا یف 16میں فلائنگ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے ،انہوں نے یہ منفرد اعزاز ایف 16 جہاز کے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر فلائننگ مشن میں حصہ لیتے ہوئے حاصل کیا ۔

پاکستان کامیابی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے:اعزاز چوہدری

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں مصحف ایئر بیس سرگودھا کے دورے کے دوران نئے تعمیر شدہ سنٹر آف ایکسیلنس کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم کو سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی جس میں ان کو بتا یا گیا      کہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس جدید ترین آلات سے لیس ادارہ ہے جو اکتوبر میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کی میزبانی کرے گا، مشقوں میں 19ممالک کے فضائی دستے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کو قومی تعمیر و ترقی میں پاک فضائیہ کے کردار سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوران ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ کامرہ میں ایک جدید سوچ کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ایف 16 طیارے میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے دوسرے ایف 16 جہاز میں بیٹھ کر جاری فوجی مشق میں شرکت کی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی وزیر اعظم نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایف 16 جہاز کے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر فلائننگ مشن میں حصہ لیا۔

فلائنگ مشن سے لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم نے ایئر فورس کے کمبیٹ افسران اور گراونڈ کریو کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ دنیا کی جدید ترین فضائیہ میں شامل ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ فضائی حدود کی محافظ ہے، پاک فضائیہ دنیا کی جدید ترین فضائیہ میں شامل ہے۔ وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کے عزم و حوصلے کو سراہا اور فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

مزید : قومی


loading...