شادی سے عین پہلے دلہن ’غائب‘ ہوگئی، ساتھ جاتے جاتے دولہا کی کیا چیز لے گئی، جان کر ہر آدمی کا سانس رُک جائے کیونکہ۔۔۔

شادی سے عین پہلے دلہن ’غائب‘ ہوگئی، ساتھ جاتے جاتے دولہا کی کیا چیز لے گئی، ...
شادی سے عین پہلے دلہن ’غائب‘ ہوگئی، ساتھ جاتے جاتے دولہا کی کیا چیز لے گئی، جان کر ہر آدمی کا سانس رُک جائے کیونکہ۔۔۔

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک شخص نے شادی سے قبل اپنے دوستوں کے ساتھ سپین کے جزیرے ایبیزا پرپارٹی کرنے کا پروگرام بنایا۔ اس کی ہونے والی دلہن نے پارٹی کے انتظامات خود کرنے کی فرمائش کی جس پر اس شخص نے بخوشی ذمہ داری اسے سونپ دی لیکن دلہن اپنے دولہا اور اس کے دوستوں کے ساتھ ایسا ہاتھ کر گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ ریچل ڈورن اور 27سالہ کرس میہون کی چند روز بعد شادی ہونے جا رہی تھی، جس پر دولہا کرس میہون نے اپنے 29دوستوں کے ساتھ ایبیزا جزیرے پر سٹیگ پارٹی کا پروگرام بنایا اور اپنی منگیتر ریچل کی فرمائش پر سفر، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر انتظامات اس کے ذمے لگا دیئے۔

شادی سے عین پہلے دلہن ’غائب‘ ہوگئی، ساتھ جاتے جاتے دولہا کی کیا چیز لے گئی، جان کر ہر آدمی کا سانس رُک جائے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق ریچل نے ان تمام دوستوں سے فی کس 440پاﺅنڈ لیے اور انہیں بورڈنگ پاس، ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ وغیرہ کی رسیدیں دے دیں۔ مقررہ دن پر تمام دوست بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر پہنچے اور اپنے بورڈنگ پاس پیش کیے تو حکام نے انہیں بتایا کہ یہ بورڈنگ پاس جعلی ہیں، جس پر وہ سٹپٹا کر رہ گئے۔ انہوں نے اس ہوٹل کو فون کیا جہاں ریچل نے ان کے لیے بکنگ کروا رکھی تھی۔ ہوٹل والوں نے بھی انہیں جواب دیا کہ یہاں ان کے ناموں سے کوئی بکنگ نہیں کی گئی۔ اب ان پر منکشف ہوا کہ ریچل نے انہیں دھوکا دیا ہے اور جمع ہونے والی 13ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 18لاکھ روپے) کی رقم لے کر رفوچکر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریچل اور کرس جس گھر میں اکٹھے رہ رہے تھے، ریچل نے وہ گھر چھوڑ کر غائب ہو چکی ہے اور اب پولیس اس کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس