دنیا کا مظلوم ترین شوہر، اپنی بیگم کی خفیہ ویڈیو بنا کر پولیس کے پاس پہنچ گیا، اس میں بیوی کیا کررہی تھی؟ کوئی بھی شوہر کبھی غلطی سے بھی یہ چیز اپنی بیوی کو نہ پڑھائے گا

دنیا کا مظلوم ترین شوہر، اپنی بیگم کی خفیہ ویڈیو بنا کر پولیس کے پاس پہنچ ...
دنیا کا مظلوم ترین شوہر، اپنی بیگم کی خفیہ ویڈیو بنا کر پولیس کے پاس پہنچ گیا، اس میں بیوی کیا کررہی تھی؟ کوئی بھی شوہر کبھی غلطی سے بھی یہ چیز اپنی بیوی کو نہ پڑھائے گا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم پاکستانیوں نے کم ہی سن رکھا ہو گا کہ کوئی بیوی اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔ ہم ہمیشہ اس کے برعکس ہی دیکھتے اور سنتے آئے ہیں لیکن اب برطانیہ سے ایک ایسی خبر آ گئی ہے جو پاکستانی شوہر کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی بیویاں پڑھیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر کا 45سالہ شخص نیل ٹویڈی مظلومیت کا ایسا استعارہ بن کر سامنے آیا ہے کہ پاکستانی بیویاں بھی کیا ہوں گی۔ بیچارے کو اس کی ہیلن ٹویڈی نامی بیوی نے سہاگ رات میں ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اگلے 12سال تک وہ روز اس سے پٹتا رہا۔

یہ خاتون سوشل میڈیا سے بچوں کی تصاویر چرا کر ان کے ساتھ کیا کرتی تھی؟ جان کر والدین کبھی بھی اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالیں

بالآخر جب سکول ٹیچر ہیلن کا تشدد حد سے بڑھنے لگا تو نیل نے گھر میں خفیہ کیمرہ لگا دیا، جس میں اس پر ہونے والے تشدد کے مناظر محفوظ ہو گئے اور وہ یہ ویڈیو بطور ثبوت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا، جس پر پولیس نے ہیلن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ہیلن بہت زیادہ شراب پیتی ہے۔ اس نے پہلی بار سہاگ رات میں اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر یہ آئے روز کا معمول بن گیا۔ ان کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے اور ہیلن بیٹی کے سامنے بھی شوہر کو گالیاں دیتی اور تشدد کرتی تھی اور اکثر اسے مار پیٹ کر کمرے سے نکال دیتی اور باہر صوفے پر سونے پر مجبور کر دیتی تھی۔ ہیلن نے عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا جس پر عدالت نے اسے12ماہ کمیونٹی آرڈر، 120گھنٹے بلامعاوضہ کام اور 12ماہ تک ’بیچارے‘ شوہر سے دور رہنے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...