’مجھے برین ٹیومر تھا، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو یہ تیل استعمال کرنا شروع کیا اور دنوں میں ہی ٹیومر غائب ہوگیا‘

’مجھے برین ٹیومر تھا، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو یہ تیل استعمال کرنا شروع کیا ...
’مجھے برین ٹیومر تھا، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو یہ تیل استعمال کرنا شروع کیا اور دنوں میں ہی ٹیومر غائب ہوگیا‘

  



ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون کو برین ٹیومر تھا، جسے ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا لیکن اس نے ایک ایسا تیل استعمال کرنا شروع کر دیا کہ اس کا ٹیومر کچھ دنوں میں ہی غائب ہو گیا ۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ بھنگ کا تیل تھا، جس نے بقول اس خاتون کے، اس کے ٹیومر کا خاتمہ کر دیا۔ سکاٹ لینڈ کے شہر بلینٹائر کی 48سالہ خاتون لین کیمرون کے برین ٹیومر پر کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی سمیت تمام طرح کے علاج ناکام ہو گئے تھے اور ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج قرار دیتے ہوئے 6سے 18ماہ کی مہلت دے دی تھی۔

’تمہیں کینسر ہے۔۔۔‘ ڈاکٹروں نے 13 سالہ بچے کو بتایا تو اس نے عرصے تک اس بات کو اپنے گھر والوں سے چھپائے رکھا، لیکن کیوں؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اتنا سا بچہ یہ بات بھی سوچ سکتا ہے

لین کیمرون کا کہنا ہے کہ ”لاعلاج قرار دیئے جانے پر میرے ایک دوست نے مجھے بھنگ کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ چنانچہ میں نے یہ تیل استعمال کرنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصے بھی جب دوبارہ سکین کروایا گیا تو ٹیومر بہت چھوٹا ہو چکا تھا۔اس کے بعد ہر سکین میں اس کا سائز چھوٹا ہوتا گیا اور بالآخرچھٹے ایم آر آئی سکین میں ٹیومر بالکل غائب ہو گیا۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ بھنگ کے تیل سے میرا دماغ کا کینسر ٹھیک ہو جائے گا جو آخری سٹیج پر پہنچ چکا تھا۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس