عمران خان لندن پہنچ گئے،کے پی کےحکومت نے مرکزی حکومت سے بہت بہتر کام کیا:چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان لندن پہنچ گئے،کے پی کےحکومت نے مرکزی حکومت سے بہت بہتر کام ...
عمران خان لندن پہنچ گئے،کے پی کےحکومت نے مرکزی حکومت سے بہت بہتر کام کیا:چیئرمین پی ٹی آئی

  



لندن( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا،جبکہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے بہت بہتر کام کیا۔

عامرخان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

تفصیلات کے مطابق عمران خان ایک ہفتے کے لئے لندن پہنچ گئے ہیں، لندن ائیرپورٹ پر میڈیاسے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا ،وہاں کی موجودہ حکومت نے پانچ ،پانچ باریاں لینے والوں سے بہت بہتر کام کیا ہے ۔نواز شریف کے لئے اڈیالہ جیل میں بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے جہاں وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، عمران خان کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم کے علاوہ پارٹی رہنما عثمان ڈار بھی ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ لندن اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ،سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں جبکہ وزیراعلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف بھی لندن موجود ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں ہیں۔

مزید : برطانیہ /اہم خبریں


loading...