ٹرین میں نومولود بچے کو دودھ پلاتی خاتون، پولیس افسر نے دیکھتے ہی اسے گرفتار کرلیا، دودھ پلانے کے دوران ایسا کیا کام کیا کہ پولیس افسر کو پتہ چل گیا کہ بچہ اغواءشدہ ہے؟ جان کر آپ بھی حاضر دماغی کی داد دیں گے

ٹرین میں نومولود بچے کو دودھ پلاتی خاتون، پولیس افسر نے دیکھتے ہی اسے گرفتار ...
ٹرین میں نومولود بچے کو دودھ پلاتی خاتون، پولیس افسر نے دیکھتے ہی اسے گرفتار کرلیا، دودھ پلانے کے دوران ایسا کیا کام کیا کہ پولیس افسر کو پتہ چل گیا کہ بچہ اغواءشدہ ہے؟ جان کر آپ بھی حاضر دماغی کی داد دیں گے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک خاتون ٹرین میں ’اپنے‘ بچے کو دودھ پلانے لگی تو پولیس آفیسر نے دیکھتے پہچان لیا کہ یہ بچہ خاتون کا اپنا نہیں بلکہ اغواءشدہ ہے۔ اس آفیسر نے خاتون کی ایسی حرکت سے اسے پکڑا کہ آپ بھی اس کی حاضر دماغی کی داد دیں گے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.comکی رپورٹ کے مطابق آفیسر لیو روئیگو ریلوے پولیس کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے دوران ڈیوٹی شینگ ڈو سے ژینگ ژاﺅ جانے والی ٹرین میں ایک خاتون کے پاس نوزائیدہ بچے کو دیکھا جو اسے دودھ پلانے لگی تھی۔ماحول سرد تھا اور لیو نے دیکھا کہ خاتون نے ٹھنڈا دودھ بچے کی بوتل میں ڈالا اور اسے پلانا شروع کر دیا۔

بازار میں شاپنگ کرتی خاتون نے اچانک بچے کو جنم دے دیا، اور پھر اس کے بعد کیا کام کیا؟ دیکھ کر پورے بازار کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

لیو کو خاتون کی اس حرکت پر یقین ہو گیا کہ یہ بچہ اس کا اپنا نہیں ہے۔ اگر یہ اس بچے کی اصلی ماں ہوتی تو کبھی اسے ٹھنڈا دودھ نہ پلاتی۔ یہ واقعہ دیکھتے ہی لیو نے خاتون سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور بعد ازاں اسے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 38سالہ خاتون کا تعلق چین کے صوبہ سیچوان سے ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ میرا پانچواں بچہ ہے اور میں اپنے شوہر سے ملنے انہوئی جا رہی ہوں۔ تفتیش کے دوران خاتون نے باتھ روم جانے کی اجازت مانگی۔ لیو نے اسے باتھ روم بھیج دیا اور خود دروازے سے لگ کر کھڑا ہو گیا۔

اندر خاتون نے کسی شخص کو فون کال کی اور اس ساری صورتحال کے متعلق بتایا، جس سے لیو کو یقین ہو گیا کہ وہ واقعی بچے کو اغواءکرکے لیجا رہی تھی اور اسے کہیں فروخت کرنے والی تھی۔ جب خاتون کو پولیس سٹیشن لیجایا گیا تو اس نے وہاں اعتراف کر لیا کہ اس نے یہ بچہ 16ہزار یوآن (تقریباً2لاکھ 60ہزار روپے) میں خریدا تھا اور اسے 30ہزار یوآن (تقریباً4لاکھ 87ہزار روپے) میں فروخت کرنے لیجا رہی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...