’میرا باپ پچھلے 20 برس سے یہ ایک ہی شرٹ پہن رہا ہے، آج تک وجہ نہیں بتائی، پھر ایک دن میں دادا کی بیسمنٹ کی صفائی کررہی تھی تو ایسی تصویر مل گئی کہ اس کی وجہ سمجھ آگئی، جان کر آنکھوں سے آنسو روکنا مشکل ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘

’میرا باپ پچھلے 20 برس سے یہ ایک ہی شرٹ پہن رہا ہے، آج تک وجہ نہیں بتائی، پھر ...
’میرا باپ پچھلے 20 برس سے یہ ایک ہی شرٹ پہن رہا ہے، آج تک وجہ نہیں بتائی، پھر ایک دن میں دادا کی بیسمنٹ کی صفائی کررہی تھی تو ایسی تصویر مل گئی کہ اس کی وجہ سمجھ آگئی، جان کر آنکھوں سے آنسو روکنا مشکل ہوگیا کیونکہ۔۔۔‘

  



ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں ایک شخص گزشتہ 20سال سے ایک ہی شرٹ پہن رہا تھا، اس کی بیٹی اسے اسی شرٹ میں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی تھی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا باپ ایک ہی شرٹ اکثر کیوں پہنے رہتا ہے۔ پھر ایک روز وہ اپنے آبائی گھر کے تہہ خانے کی صفائی کر رہی تھی کہ اپنے باپ کی اس عادت کا ایسا سبب معلوم ہو گیا کہ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ ریا نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میرا باپ ہمیشہ سبز رنگ کی پولو شرٹ پہنے رہتا تھا، جس کا کالر اور کف پیلے رنگ کے تھے۔ میں اسے اسی شرٹ میں دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی۔ میں اس کی وجہ جاننا چاہتی تھی لیکن میرے باپ نے مجھے اس کے متعلق کبھی کچھ نہیں بتایا۔“

خاتون نے اپنے شوہر کو مردانگی سے محروم کردیا، وجہ بے وفائی نہ تھی بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ کہ جان کر ہر مرد خوف میں ڈوب جائے

”گزشتہ دنوں میں اپنے دادا کے گھر کے تہہ خانے کی صفائی کر رہی تھی کہ وہاں میں نے کچھ تصاویر دیکھیں۔ یہ میرے ماں باپ کی ہنی مون کے دوران بنائی گئی تصاویر تھیں۔ میں نے دیکھا کہ ان تصاویر میں میرے باپ نے وہی شرٹ پہنی ہوئی تھی، جبکہ میری ماں نے بھی ویسی ہی پولو شرٹ پہن رکھی تھی، بس فرق اتنا تھا کہ میری ماں کی شرٹ پیلے رنگ کی جبکہ کالر اور کف سبز رنگ کے تھے۔ وہ دونوں ان تصاویرمیں بہت خوش لگ رہے تھے۔ ان دونوں کی یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور 18سال قبل، شادی کے چند سال بعد ہی میری ماں کا انتقال ہو گیا تھا۔ اب مجھے سمجھ آ گئی کہ میرا والد اکثر یہ شرٹ کیوں پہنے رہتا ہے اور جب وہ پھٹ جاتی ہے تو خود ہی اسے کیوں پیوند لگاتا ہے۔ اس کی بہت سی خوشگوار یادیں اس شرٹ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...