فاروق ستار صاحب !کچھ تو خوف کریں آپ سندھ کے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں اور کیا چاہیے؟مولا بخش چانڈیو

فاروق ستار صاحب !کچھ تو خوف کریں آپ سندھ کے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں اور کیا ...
فاروق ستار صاحب !کچھ تو خوف کریں آپ سندھ کے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں اور کیا چاہیے؟مولا بخش چانڈیو

  



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کےسئینر  رہنما مولابخش چانڈیو کا فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ تو سندھ کے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں اور آپ کیا چاہتے ہیں،اپنی حالت کوروہنگیا کے مسلمانوں کے برابر کہنا صد قابل افسوس ہے۔

خیبر پختونخوا کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مڑور کر پیش کیا گیا ،وہاں کی حکومت نے مرکزی حکومت سے بہت بہتر کام کیا:عمران خان

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرمولا بخش چانڈیو  کا حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی حالات ہیں جمہوری تسلسل قائم کرنا ضروری ہے، ملک کی خاطر سیاست آگے بڑھاتے ہیں انتقام کی طرف نہیں جانا چاہتے۔نواز شریف کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہا کہ ان کے سیا سی گناہوں کی وجہ سے آج وہ ان حالات میں ہیں۔اس موقع پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو متنازع نہ بناو،آپ کے خلاف کوئی بات ہوتومک مکا ؟کیا اب بھی کسی کو گمان ہے کہ وہ انگلی کے سہارے وزیراعظم بن جائے گا ۔آئی جی سندھ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قانونی معاملہ ہے اور اس کے قانونی طریقے سے ہی ڈیل کریں گے۔

مزید : حیدرآباد


loading...