ڈیرن سیمی کا پشتو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی کا پشتو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل زبان ہے تاہم اس کے لئے وہ کوچنگ کلاسز لے گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارت میں کھیلی جانے والی سریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا
دبئی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ،وہ پاکستان جانے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔دورہ ورلڈ الیون میں شامل ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے پاکستان جاکر دوبارہ کھیلنے کا موقع ملا ہے ،پر امید ہوں کہ شائقین کرکٹ کو سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 2میں پشاورزلمی کی قیادت کر چکے ہیں،اور اس سیزن کے فاتح بھی رہے ۔