کلثو م نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل

کلثو م نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل
کلثو م نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

آنگ سان سوچی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ حقِ خودارادیت اور دہشت گردی کو ایک ہی پلڑے میں تول لیں: سید علی گیلانی
میڈیارپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے جسم سے گلٹیاں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد انہیں ریکوری روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔آج انہیں گیارھویں روز میں دوسری مرتبہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، کلثوم نواز کی پہلی سرجری گردن کے ایک طرف کی گئی تھی،دوسری سرجری میں سینے سے گلٹیاں نکالی گئیں ہیں۔
اس سے قبل کلثوم نواز آج صبح نواز شریف اور بیٹوں کے ہمراہ اسپتال پہنچیں،آپریشن کے بعد میاں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے بھی کلثوم نواز کے ساتھ موجود رہے ۔سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -