آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد
آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکورٹی اداروں کی خفیہ معلومات پرخیبر پختونخوا، فاٹا اور بلوچستان میں کارروائیاں کیں، جس میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا مصحف ایئر بیس سرگودھا کا دورہ،ایف 16میں فلائنگ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم بن گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مصدقہ معلومات پر اتوخیل ، مہمند ایجنسی اور اپر دیر میں آپریشن کئے۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں بھاری مشین گنیں ، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز ، ہینڈ گرینیڈز اور جدید مواصلاتی نظام کے آلات شامل ہیں۔

دوسری جانب کوہلو میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر مارٹر گولے، راکٹ ، بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا۔

مزید : قومی