اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے 80فیصدشہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں:جمال الخضری

اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے 80فیصدشہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ...
اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے 80فیصدشہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں:جمال الخضری

  



غزہ (یو این پی) عوامی کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمان جمال الخضری نے کہاہے کہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کے 80فیصدشہری خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی کے محاصرے اور پابندیوں کے خلاف سرگرم عوامی کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پارلیمان جمال الخضری کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں سے ہرشعبہ ہائے زندگی کا فلسطینی متاثر ہوا ہے اورسب سے تباہ کن اثرات شہریوں کی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں جبکہ معاشی مشکلات نے دوسرے بحرانوں میں بھی شدت پیدا کی اور زندگی مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی نے بھی انتقامی سیاست شروع کررکھی ہے اور مسلط کی گئی ان پابندیوں کے باعث غزہ کے 80 فی صد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں جب کہ غزہ میں بے روزگاری کی شرح 60 فیصد ہے جو عالمی سطح پر بے روزگاری کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مزید : قومی


loading...