الوداعی تقریب میں ابھی لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،پی سی بی نے ویسے بھی بہت دیر کر دی ہے:یونس خان

الوداعی تقریب میں ابھی لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،پی سی بی نے ویسے بھی بہت ...
الوداعی تقریب میں ابھی لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،پی سی بی نے ویسے بھی بہت دیر کر دی ہے:یونس خان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق نمبر ون بلے باز اور ’’مرد بحران‘‘ کا خطاب پانے والے یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ 14ستمبر کو لاہور میں پی سی بی کی جانب سے دئیے جانے والی الوداعی تقریب کا حصہ ہوں گے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے ابھی تک لاہور جانے کا کوئی فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:ڈیرن سیمی کا پشتو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ انہیں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا فون آیا تھا اور انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوں ؟جس پر میرا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔یونس خان نے کہا کہ ابھی انہوں نے لاہور میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیااور ویسے بھی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیر کر دی اور کئی لوگ اس معاملے میں بازی لے گئے ہیں، پی سی بی کی طرف سے الوداعی تقریب میں انھیں بڑی رقم دینے کی پیش کش بھی کی گئی ہے لیکن آج میں جو کچھ بھی ہوں اس پر میں بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے دس ہزار رنز اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں تو اس میں ان کا کوئی کمال نہیں، یہ سب اللہ تعالیٰ کی خاص عطا ہے جس کا وہ جتنا شکر ادا کریں کم ہوگا،مجھ پر تنقید کرنے والے سابق کرکٹرز اگر اس حقیقت کا اعتراف کر لیں کہ ’’یونس خان‘‘رنز بنانے کے اعتبار سے ملک کا نمبر ون کھلاڑی ہے تو اچھا ہو گا ، باقی جو اللہ تعالی چاہے بندے کی کوئی اوقات نہیں۔

مزید : کھیل


loading...