گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف کارروائی ...
گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

درخواست سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ,جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت پلازوں میں پارکنگ کے لئے جگہ مختص کرنا لازم ہے،شہر میں بلند وبالاپلازوں میں پارکنگ نہ ہونے سے سڑکیں پارکنگ سٹینڈ کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے،ایل ڈی اے کی جانب سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والے پلازہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ نہ رکھنے پر بلند و بالا پلازوں کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات صادر کرے۔

مزید : لاہور


loading...