چیف جسٹس پاکستان سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ملاقات، ججوں کی اسامیوں اور بار بنچ تعلقات پر تبادلہ خیال

چیف جسٹس پاکستان سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ملاقات، ججوں کی اسامیوں ...
چیف جسٹس پاکستان سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ملاقات، ججوں کی اسامیوں اور بار بنچ تعلقات پر تبادلہ خیال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کا معاملہ زیر غور آیا ہے جبکہ بنچ اور بار کے معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران چیف جسٹس صاحبان کے درمیان ملتان بار کے صدر اور بنچ تنازع پر گفتگو ہوئی ہے، معاملے کو بہتر انداز میں نمٹانے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے غور کیا گیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کامعاملہ زیرغور آیا ۔

مزید : لاہور


loading...