وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ...
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ مشتاق سکھیرا کو نوازنے کے لئے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب مقررکیا گیا، وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کے لئے اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیاجبکہ مشتاق سکھیرا کی تعیناتی وفاقی محتسب ایکٹ کی دفعات 3اور 5کی خلاف ورزی ہے، سابق آئی جی پنجاب قانون میں دیئے گئے معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے، وفاقی محتسب ایکٹ کی دفعہ 5کے تحت صرف وہی ریٹائرڈ افسر محتسب تعینات ہو سکتا ہے جس کی ریٹائرمنٹ کو 2 برس کا عرصہ مکمل ہو چکا ہو، عدالت سے استدعا کی ہے کہ مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...