میاں شہباز شریف کی طرف سے ہرجانے کے دعوے میں عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل کرلیا

میاں شہباز شریف کی طرف سے ہرجانے کے دعوے میں عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل ...
میاں شہباز شریف کی طرف سے ہرجانے کے دعوے میں عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل کرلیا

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 10ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی  کی جانب سے بابراعوان ایڈووکیٹ نے اپناوکالت نامہ جمع کرادیاہے ۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفارکی عدالت میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ اپنے وکلا ءکی وساطت سے جمع کرادیاہے۔ عدالت کوبتایا گیا کہ ان کو جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مزیدکارروائی 25ستمبر تک ملتوی کردی ہے ،عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہاز شریف نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا ہے جس میں وقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے پاناما کے حوالے سے ان پر جھوٹا الزام لگایا کہ میں نے ان کو 10ارب روپے دینے کی پیش کش کی تھی اس جعلی بیان سے ان کی شہرت کونقصان پنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...