جھوٹا مقدمہ درج کروانے پرسابق آئی جی ریلوے سمیت 4افسروں کے خلاف سوا کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

جھوٹا مقدمہ درج کروانے پرسابق آئی جی ریلوے سمیت 4افسروں کے خلاف سوا کروڑ روپے ...
جھوٹا مقدمہ درج کروانے پرسابق آئی جی ریلوے سمیت 4افسروں کے خلاف سوا کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  



لاہور(نامہ نگار)سول جج کی عدالت میں خالق علی نامی شخص نے سابق آئی جی ریلوے منیر احمد چشتی،ڈی ایس پی پراسیکیوشن جواد خان ،پی اے جبر خان اور انسپکٹر ریلوے رانا افتخار کے خلاف ایک کروڑ 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

سول جج کی عدالت میں خالق علی کے وکیل راجہ محمد اشرف نے ایک کروڑ 30لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ افراد نے اس کے خلاف رشوت لینے کا جھوٹا مقدمہ درج کراکے گرفتار کرایا ،بعد میں جب عدالت نے مقدمے کے مدعی کو طلب کیا تو اس نے کیس سے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر عدالت نے اسے بری کردیا۔ ریلوے کے ان افسران نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکے اس کے مستقبل کو خراب کرنے کی کوشش کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس ،ڈی ایس پی جواد خان ،پی اے جبارخان اور انسپکٹر ریلوے رانا افتخار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر ہرجانہ دلوایا جائے ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 12اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید : لاہور