منشیات کیس،لیڈی سمگلر کو 5سال قید ،26ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے 6 کلو چرس پشاورسے لاہور لانے والی مجرمہ سعدیہ یعقوب کو 5سال قید اور 26ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد
سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود کی عدالت میں اے این ایف نے 6کلو چرس رکھنے کے الزام میں پشاور کی خاتون سعدیہ یعقوب کا چالان پیش کررکھا تھا ،عدالت میں اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی تھی ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعدمجرمہ سعدیہ کو 5سال قید اور 26ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ، عدالتی سزا سنائے جانے کے بعد اے این ایف نے اسے جیل بھجوادیاہے ،مجرمہ سعدیہ کواے این ایف نے نیازی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔