شہر قائدمیں پولیس کا سرچ آپریشن 50مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

شہر قائدمیں پولیس کا سرچ آپریشن 50مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد
شہر قائدمیں پولیس کا سرچ آپریشن 50مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50مشتبہ افرا دکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

آپریشن ردالفساد: ملک کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے لیاری ،کھڈا مارکیٹ اور عید ولین میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل اور کرائے کے مکانو ں میں رہائش پذیر افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کے ساتھ ساتھ ان کے شناختی کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی۔ اسی دوران پولیس نے کارروائی کرکے50مشتبہ افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔تاہم زیر حراست افراد کو ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی


loading...