عدنان سمیع خان کی اہلیہ اور چار ماہ کی بیٹی کے ہمراہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات ،بیٹی کی پیدائش پر مودی کو مٹھائی بھی پیش کی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار گلوکار عدنان سمیع خان کی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی سے ملاقات ،بیٹی کی پیدائش پر مودی کو مٹھائی پیش کی ۔
مزیدپڑھیں:شردھا کپور نے فلم ’’ساہو‘‘ کے لئے وزن کم کرنا شروع کر دیا
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی شہریت حاصل کرنے پاکستانی نژاد مشہور گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی اہلیہ رویا اور 4ماہ کی بیٹی ’’مدینہ سمیع‘‘کے ہمراہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی سے چالیس منٹ تک ملاقات کی اور اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بھی پیش کی ۔بھارتی وزیر اعظم نے عدنان سمیع خان کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی اور اس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔عدنان سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پہلی بیٹی کے ساتھ انڈین وزیر اعظم سے ملاقات کی اور یہ میری اور میری بیوی کے لئے بہت جذباتی لمحہ تھا،میں اس ملاقات کے بعد خود کو ساتویں آسمان پر محسوس کر رہا ہوں اوراپنی بیٹی کو اپنے لئے انتہائی خوش قسمت تصور کرتا ہوں ،اس وقت مجھے جو خوشی ہو رہی ہے اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ عدنان سمیع خان پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جبکہ پاکستان دشمنی ہی کی بنیاد پر انہیں 2016ء میں بھارتی شہریت دی گئی تھی۔