جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان سے اٹلی جانے کی کوشش، 29 تارکین وطن گرفتار

جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان سے اٹلی جانے کی کوشش، 29 تارکین وطن گرفتار
جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان سے اٹلی جانے کی کوشش، 29 تارکین وطن گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یتھنز(این این آئی)یونانی حکام نے جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے29 تارکین وطن گرفتار کر لیے ۔

امریکی خدشات کی وجہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ ہیں: ایلس ویلز
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی حکام نے بتایاکہ یونان سے اٹلی جانے والے ایک بحری جہاز پر سوار ہونے والے مسافروں کی سفری دستاویزات کی پڑتال کے دوران29 ایسے تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا جو جعلی پاسپورٹوں کی مدد سے سفر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔یونانی سرحدی محافظوں کے مطابق ان دنوں بحری جہازوں میں مسافروں کے رش کی وجہ سے ہر مسافر کی دستاویزات کی پڑتال نہیں کی جا سکتی۔ سکیورٹی حکام صرف شبے کی صورت ہی میں پڑتال کرتے ہیں۔ اسی لیے یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ ایسی دستاویزات کی مدد سے اب تک کتنے تارکین وطن مغربی یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔موسم گرما کے دوران مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاح یونانی جزیروں کا رخ کرتے ہیں۔ اسی رش کی آڑ میں تارکین وطن کی جانب سے جعلی اور ترمیم شدہ سفری دستاویزات کی مدد سے مغربی یورپی ممالک جانے کی کوششوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب مقامی پولیس کا کہناہے کہ اس رجحان میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یونان میں سرگرم انسانوں کے سمگلروں نے جعلی سفری دستاویزات کی قیمتیں بھی کم رکھی ہیں جبکہ ایک جعلی پاسپورٹ کی قیمت 900 سے لے کر1500 یورو تک بنتی ہے۔