لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کوتیسرے ٹیسٹ میچ میں9وکٹ سے ہرا کر سیریز2-1سے جیت لی
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لارڈز میں کھیلے جار ہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو9وکٹ سے ہرا کر میچ کے ساتھ سیریز بھی 2-1سے جیت لی ،جیمزاینڈرسن اور شائی ہوپ مشرکہ طورپر مین آف دی سیریز قرار۔
الوداعی تقریب میں ابھی لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا ،پی سی بی نے ویسے بھی بہت دیر کر دی ہے:یونس خان
لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کاچوتھے روز کے کھیل کا آغازویسٹ انڈیز نے 3وکٹوں کے نقصان پر 93رنز سے دوبارہ شروع کیا تو ان کی چوتھی وکٹ محض ایک رنز کے اضافے کے بعد گر گئی جب چیز 3رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے،وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ وقفے ،وقفے سے جاری رہا ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کا خاتمہ 177رنز پر ہوا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ کے 62،پاول کے 45اور ہولڈر کے 23رنز نمایاں ہیں،ویسٹ انڈیز اننگ میں بلے بازوں نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ٹیم کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن تبا ہ کن باﺅلر ثابت ہوئے ،جہنوں نے 42رنز کے عوض7کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،جبکہ براڈ کے حصے دو اور رونلڈ جیمز کے حصے ایک وکٹ آئی۔انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 107رنز کا آسان ہدف ملا جو انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی عبور کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے سٹون مین کے 40رنز اور ویزلے کے 44رنز ناقابل شکست نمایاں ہیں۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی 2-1سے جیت لی۔
بین سٹوکس کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،جبکہ جیمز اینڈرسن اور شائی ہوپ کو مشترکہ طور پر پلئیر آف دی سیریز قرار دئے گئے ۔