یمن کی قومی املاک بیرون ملک فروخت کیے جانے کا انکشاف

یمن کی قومی املاک بیرون ملک فروخت کیے جانے کا انکشاف
یمن کی قومی املاک بیرون ملک فروخت کیے جانے کا انکشاف

  



صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت نے کہاہے کہ باغی بیرون ملک موجود قومی املاک کو اونے پونے داموں فروخت کررہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صنعاء میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر سے بیرون ملک سفارت خانوں کی اہم دستاویزات ملی ہیں اور ان املاک پریمنی باغیوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔یہی نہیں بیرون ملک یمنی سفارت خانوں میں موجود املاک کو لبنانی اور دوسرے غیر ملکی کاروباری ایجنٹوں کے ہاتھ اونے پونے فروخت کیے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔یمنی حکومت نے متعلقہ ممالک بالخصوص برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کہا کہ وہ مملکت میں قائم یمنی قونصل خانوں کی املاک اور دوسری سرکاری املاک کے تصرفات میں احتیاط کرے کیونکہ حوثی غیرقانونی حکومت کی آڑ میں قومی املاک کو اپنے مادی فوائد کے لیے فروخت کررہی ہے۔

’میں نہا رہی تھی کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی، جلدی سے کپڑے پہننے کی کوشش کی تو دروازہ توڑ دیا گیا اور وہاں ایک فوجی کھڑا ہنس رہا تھا، پھر اس نے۔۔۔‘ مسلمان لڑکی کی دل دہلا دینے والی کہانی

یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بیرون ملک موجود قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ بیرون ملک موجود قومی املاک کو فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف عدالتوں میں مقدمات دائر کیے جائیں گے اوران کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...