عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب تیار،مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کو ”ہیٹ آف دی مومنٹ“قرار دے دیا

عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب تیار،مکی آرتھر کے خلاف پریس ...
عمر اکمل کا پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب تیار،مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کو ”ہیٹ آف دی مومنٹ“قرار دے دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمر اکمل نے   پی سی بی کی جانب سے بھجوائے گئے  شوکاز نوٹس کے جواب میں مکی آرتھر کے خلاف پریس کانفرنس کو ”ہیٹ آف دی مومنٹ“قرار دے دیا۔

دورہ ورلڈ الیون : قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل،ارد گردکی تمام دکانیں سیل

عمر اکمل نے اس سے قبل بھی پی سی بی کا اپنا جواب جمع کروایا تھا جسے انہوں نے مسترد کر تے ہوئے دوبارہ اپنا جواب داخل کروانے کے لیے کہا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر اکمل نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے جس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھرپر لگائے گئے تمام الزامات کو ہیٹ آف دی مومنٹ قرار دے دیا،جواب میں یہ بھی لکھا گیاہے کہ غیرارادی طور پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی،پی سی بی کےکوڈ کی 3شقوں کی خلاف ورزی سے ناواقف تھا۔

اس سے قبل پی سی بی نے معاملے کی تحقیقا ت کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی تھی ۔

مزید : کھیل


loading...