ملائیشیا کا سنگاپور سے طے پانے والے تیز رفتار ٹرین منصوبہ ملتوی کرنے کا اعلان

09 ستمبر 2018

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا نے سنگاپور کے ساتھ طے پانے والا تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کے اقتصادی امور کے وزیر محمد اعظمین علی نے کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال برسراقتدار آنے والے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے جولائی میں مالی وجوہات کے باعث منصوبے کو ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد ملائیشیا اور سنگاپور کے مابین مذاکرات جاری تھے۔

واضح رہے کہ مزکورہ منصوبہ تحت ٹرین نے کوالالمپور اور سنگاپور کے درمیان 350 کلومیٹر فاصلہ 90 منٹ میں طے کرنا تھا۔ اس منصوبے کے تعمیراتی حقوق حاصل کرنے کے لئے جاپان اور چین کے درمیان بھی مقابلہ تھا۔

مزیدخبریں