عالمی اقتصادی فورم کا ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگانے کا اعتراف

عالمی اقتصادی فورم کا ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگانے کا اعتراف

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم نے حکومت پاکستان کی جانب سے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگانے کی مہم کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں وسیع شجرکاری کے لئے 10 ارب پودے لگانے کی کوششوں کے سلسلے میں 2 ستمبر کو ’’ پلانٹ فار پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگانے کا ہدف باآسانی حاصل کیا ہے۔ پاکستان اس وقت جنگلات کی کمی کا شکار ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث رونما ہونے والی واقعات سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ موجودہ حکومت نے ان عوامل کے پیش نظر ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا اور اپنے ابتدائی دنوں میں ہی محض ایک دن میں 15 لاکھ پودے لگا کر اس بھرپور مہم کا کامیاب آغاز کیا ہے۔ حکومت کی ان کوششوں کو سراہا جا رہا ہے اور عالمی اقتصادی فورم نے بھی ابتدائی مہم کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : کامرس